• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف اسپیکر کے ریفرنس پر کارروائی آج شروع ہو گی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے ارسال کردہ ریفرنس پر کارروائی آج (بدھ) سے الیکشن کمیشن میں شروع ہو گی جس میں عمر ایوب کے حریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز دستاویزات کمیشن میں پیش کریں گے۔ توقع ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرکردگی میں الیکشن کمیشن فریقین کو کارروائی کے پہلے دن نوٹس جاری کر دے گا۔ ریفرنس میں بابر نواز نے اپنے حریف پر اثاثے چھپانے اور گوشواروں میں غلط بیانی سے کام لینے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور اسے آئین کی دفعہ 62، 63کے تحت قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی یا کسی بھی منتخب ادارے کے لئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے جنگ، دی نیوز کے استفسار پر بتایا کہ الیکشن کمیشن اس ریفرنس پر اس کے دائر ہونے کے بعد90روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے اس طرح ازروئے آئین اس بارے میں فیصلہ 27اگست سے پہلے صادر ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید