• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ کی تیاریاں مکمل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

اسلام آباد(طاہر خلیل ) آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو5 بجے و سہ پہر طلب کیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے ہوگا۔وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری صدر مملکت دے چکے ہیں۔اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں مہنگائی، محصولات، ترقیاتی منصوبے اور دفاعی اخراجات سمیت دیگر اہم امور شامل ہوں گے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں ممکنہ کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں بھی بجٹ کی کاپیاں پیش کی جائیں گی تاکہ ایوان بالا میں بجٹ پر بحث شروع کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید