• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کا فرار‘ IG جیل‘ DIG اور سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی جیل ملیر سے قیدیوں کے فرارپرآئی جی جیل خانہ جات ‘ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ سندھ کوملیر جیل اور صوبے کی تمام جیلوں کا جامع سکیورٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملیر جیل واقعے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیلز اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس واقعے کو ’’مکمل طور پر ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیل انتظامیہ کی شدید غفلت اور نااہلی کا مظہر ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران پیدا ہونے والی افراتفری کے دوران 216 قیدی ملیر جیل سے فرار ہو گئے۔ اب تک 83 فراری قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ ذمہ داروں کو ہر صورت جوابدہ بنایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید