کراچی ( جنگ نیوز) وائٹ ہاؤس نے غزہ تنازع کی کوریج پر بی بی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنات ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’’وہ حماس کے مؤقف کو "مکمل سچ" کے طور پر پیش کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان، کیرولین لیویٹ، نے بی بی سی پر الزام عائد کیا کہ اسے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے اپنی رپورٹنگ بار بار درست کرنا پڑی ہے۔یہ بیانات غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن — جو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک نئی تنظیم ہے — کے زیر انتظام ہنگامی امداد کی تقسیم تین بار فلسطینیوں کے ہجوم کی وجہ سے بدنظمی کا شکار ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں خونریزی بھی ہوئی۔اگرچہ بی بی سی پر اسرائیل کے حق میں جانبداری کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف رپورٹنگ کے دعوے پر مبنی تنقید معنی خیز ہے۔