اسلام آباد ( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے مجموعی طور پر 456افسران پر مشتمل عبوری سنیارٹی فہرست جاری کر دی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اگر کسی افسر کو سینیارٹی فہرست پر کوئی اعتراض ہو تو وہ 15 دن کے اندر، یعنی 17 جون 2025 تک، دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنا اعتراض جمع کروا سکتا ہے۔ مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات کو زیرِ غور نہیں لایا جائے گا، اور ایسی صورت میں موجودہ فہرست کو حتمی تصور کیا جائے گا، سرکلر کے مطابق، اگر مقررہ مدت میں کوئی اعتراض موصول نہ ہوا تو افسران کو ان کی دی گئی سینیارٹی پوزیشن قبول شدہ تصور کی جائے گی۔