• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔5دہشت گردوں کو ضلع کچھی کے علاقہ مچھ جبکہ2کو ضلع قلات کے علاقے مارگنڈ میں جہنم واصل کیاگیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں ضلع کچھی کے علاقہ مچھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے گھیراؤ کیا اورشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید