کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین کی اپیل پر قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اے ٹی سی جج کے بارے میں جو ریمارکس دئیے ہیں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت چاہے تو ریمارکس حذف کردے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملزم ارمغان کہاں ہے کیا اس کو نوٹس کی تعمیل نہیں ہوئی؟ عدالتی عملے نے بتایا کہ ملزم ارمغان کو نوٹس کی تعمیل سینٹرل جیل میں کرادی تھی لیکن کوئی پیش نہیں ہوا۔