کراچی(سید محمد عسکری) برطانوی امتحانی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹورک ( ایل آر این) نے بین الاقوامی GCSE اور A لیول کی سطح میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس ) کے مضمون کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا امتحانی بورڈ بن گیا ہے۔ LRN دنیا بھر میں منظور شدہ اسکولوں اور مراکز کے ذریعے 14-19 سال کی عمر کے طلباء کو اب AI تعلیم فراہم کرے گا۔ LRN کے چیف ایگزیکٹو پاکستانی نژاد ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا کہ قابلیت کو سیکھنے والوں کو AI تصورات، ایپلی کیشنز اور اخلاقی تحفظات کی سمجھ سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ AI علمی وزن میں روایتی مضامین جیسے ریاضی یا طبیعیات کے برابر ہے، اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ جو AI کی تعلیم میں قیادت کر رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت میں دنیا کی پہلی مکمل اسکول کی اہلیت کا آغاز کر کے، ہم ایک عالمی معیار قائم کر رہے ہیں — اور ہر جگہ کے طلباء کو AI سے چلنے والے مستقبل کے لیے مضبوط تعلیمی بنیادیں بنانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئ بی سی سی نے کیمبرج اور ایڈ کسل کے بعد اس تیسرے برطانوی بورڈ ایل آر این کو پاکستان میں GCSE اور A لیول کے امتحان لینے کی اجازت دی تھی اور اب تک پاکستان میں 50سے زائد تعلیمی ادارے ایل آر این سے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔