کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی جیل سے فرار ہونے والی قیدی کی والدہ نے بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا۔والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپکے پاس لیکر آئی ہوں مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔ گزشتہ شب ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے نہ صرف اسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔