• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCP، کھاد تیار کرنیوالی 6 بڑی کمپنیوں پر ساڑھے 37 کروڑ جرمانہ عائد

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نےکھاد تیار کرنیوالی کمپنیوں پر گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں اضافہ کرنے پرساڑھے 37کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ، سی سی پی نے پاکستان میں کھاد کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ اور ملی بھگت سے قیمتوں میں اضافہ کرنے پر 6بڑ ی کمپنیوں اور ان کی نمائندہ تنظیم ’فَرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل ‘ پر مجموعی طور پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جومانہ عائد کیا ، جبکہ کمپنیوں نے دفاع کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ قیمتوں کا اعلان حکومت کی ہدایت کی تحت کیا گیا., ہر ایک کمپنی پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ ’فَرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ، جرمانے کی مجموعی رقم 37 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔یہ فیصلہ مسابقتی کمیشن کی دو رکنی بینچ، جس میں چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور ممبر سلمان امین پر مشتمل دو رکنی بینچ کی جانب سے ایک ازخود نوٹس کے تحت کی گئی انکوائری کے بعد دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید