کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے رات گئے ہائیڈرنٹس سروسز ٹینکر آپریشن کا انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرسول و اسٹاف آفیسر چیئرمین محمدصدیق تنیوکو تعینات کر دیا اور یہاں سے گزشتہ ماہ تقرر کئے گئے محمد خالد فاروقی کو ہائیڈرنٹس سیل سے فارغ کر دیا گیارات گئے اس اچانک تبدیلی کی وجوہات سامنے نہ آسکیں واضح رہے صدیق تنیو کچھ عرصہ قبل بھی ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج سردار شاہ کےساتھ ایکسئن کی حثیت سے تعینات تھے اب انہیں انچارج بنا دیا گیا ہے۔