اسلام آباد(ایوب ناصر) لیبیا کشتی حادثہ 2024میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر محمد اشرف اقبال عرف اشرف سلیمی کو گرفتار کر لیا گیا - تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ملزم کو پھالیہ منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 5 مقدمات درج ہیں ، ملزم سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔