کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں گذشتہ روز تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر آگیا،سلمان فاروقی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان سدھیرنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی بہنوں کو ملازمت کی جگہ سےواپس لینے جارہا تھا، بہنیں کلینک کے باہر کھڑی تھیں۔نوجوان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل نارمل اسپیڈ پر چلارہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی مجھے ٹکر مارتی ہوئی چلی گئی اور میں گرگیا۔سدھیر نے بتایا کہ گاڑی میں سوارشخص نے مجھے مارا، میں اور بہنیں معافی مانگتے رہےمگر انہوں نےہماری بات نہیں سنی۔