• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ طور پر موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سولچر بازار پولیس نے مبینہ طور پرموٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے، میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے،ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبری KQX-2361برآمد کرلی گئی، گرفتارملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید