کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی 18سالہ ناقص حکمرانی کے خلاف 26 جولائی کو عید گاہ گراؤنڈ، شاہ فیصل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور آئی ٹی سیل کا اہم اجلاس ہوا، رہنماؤں نے احتجاجی جلسے کو بھرپور کامیاب بنانے کے لیے منظم، متحرک اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی۔