• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی شہریوں کے ڈیٹا کی خرید و فروخت، ملزم کی درخواست ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر ملکی شہریوں کے ذاتی اور بینکنگ ڈیٹا کی خرید و فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم دانش کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم چینی اور امریکی شہریوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے نیٹ ورک کا حصہ ہے،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کسی غیر ملکی شہری یا مالیاتی ادارے نے شکایت درج نہیں کروائی، ملزم کے خلاف کسی مخصوص مالی نقصان یا دھوکہ دہی کا الزام نہیں ہے،عدالت نے ملزم کو ٹرائل میں مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید