• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال پور کینال سندھ کے خلاف ایک اور گھناؤنی سازش، زین شاہ

کراچی ( اسٹاف  رپورٹر ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے ملیر بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیض حسین سموں کی خصوصی دعوت پر منعقد پروگرام میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے پانی، زمین، وسائل اور آئینی حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف سندھ کے عوام اب خاموش نہیں بیٹھیں گے، جلال پور کینال سندھ کے خلاف ایک اور گھناؤنی سازش ہے، جس کا مقصد دریائے سندھ کے پانی پر قبضہ کرکے سندھ کی زمینوں کو بنجر اور پنجاب کی زمینوں کو آباد کرنا ہے جو کسی صورت قبضہ قبول نہیں کیا جائے گا،سندھ کے عوام اپنے حق کے لیے آخری حد تک مزاحمت کریں گے، 26 جولائی کو سندھ بھر میں سندھ دشمن کینال منصوبوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، سندھ کے وکلاء، سیاسی جماعتوں، کسانوں، نوجوانوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور سندھ کے تمام باشعور عوام بھرپور شرکت کریں،سید زین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر چھینی جا رہی ہیں اور سندھ کے وسائل پر وفاق اور غیر مقامی مفادات کا قبضہ کرایا جا رہا ہے اور یہ سب سندھ کے خلاف ایک منظم منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سندھ کا آئینی حق، کسی حکمران کی خیرات نہیں، سندھ کے وسائل پر سب سے پہلا اور بنیادی حق سندھ کے عوام کا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید