کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل نے پریا کماری اور دیگر لاپتا بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ببرلو پر دھرنے کے شرکا پر پولیس کارروائی کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین اشتیاق میمن نے کہا ہے کہ کئی برس گذر جانے کے باوجود لاپتا بچوں کی بازیابی نہ ہونا اداروں کی ناکامی ہے۔