اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)حکومت پاکستان وزیراعظم آفس نے چینی سیکٹر کی پیداوار کی مانیٹرنگ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کے افسران کی مشترکہ کارروائیوں پر ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کے تحت ایف بی آر کے چار افسران محمد عدیل (ڈی سی آئی آر ایل ٹی او لاہور)، ندیم اطہر (سینئر آڈیٹر ایل ٹی او لاہور)، منور حیات (سپروائزر آر ٹی او فیصل آباد) اور فیصل شہزاد (سینئر آڈیٹر ایف بی آر ہیڈکوارٹر) کو فی کس 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔