• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206پاکستانی حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، جہاں پوسٹ حج مرحلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ اس مرحلے کی نگرانی پاکستان حج مشن مدینہ کی جانب سے قائم کردہ نئے مین کنٹرول آفس (MCO) کے تحت کی جا رہی ہے۔ مین کنٹرول آفس، جو ڈائریکٹر حج مدینہ جناب ضیاء الرحمن کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر مدینہ صاحبزادہ کی نگرانی میں قائم کیا گیا، مکمل طور پر فعال ہے۔ اس آفس کا قیام مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آنے والے عازمین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں آیا ہے تاکہ وطن واپسی سے قبل تمام امور بخوبی انجام دیے جا سکیں۔ صاحبزادہ کے مطابق"MCO میں شبعہ گمشدگی و بازیابی سیل، شکایات سیل، ایئرپورٹ ٹیم اور دیگر معاون شعبہ جات دو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ آفس حجاج کرام کے رہائش، کھانے، نقل و حمل اور دیگر انتظامی ضروریات کی بھرپور نگرانی کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید