• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش آؤٹ کلاس، سری لنکا نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیت لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کودوسری اننگز میں133رنز پر آوٹ کلا س کرتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ اننگز اور78رنز سے جیت لیا۔میزبان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔بدترین کارکردگی اور ہار کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کپتانی سے استعفی دے دیا ۔ہفتے کو سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں میچ کا فیصلہ چوتھے دن لنچ سے قبل28منٹ کے کھیل میں ہوگیا۔مشفق الرحیم 26رنز بناکر نمایاں رہے۔ پر باتھ جے سوریا نے56رنز دیکر پانچ وکٹ حاصل کئے،سری لنکا ٹیم سے شکست کے بعد نجم الحسن شنٹو نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیاکہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لئے سودمند نہیں ہوگا،میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔نجم الحسن شانتو نے کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید