کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ساڑھے 3نمبر اتوار بازار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان ہلاک ہوگیا، حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا تاہم متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو سرد خانہ منتقل کردی ۔