کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیق کردہ شاندار ڈرامہ سیریل ”من مست ملنگ“ کی کہانی اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ نوراں مخدوم کے قلم سے لکھی گئی عشق اور انتقام میں لپٹی داستان پہلی قسط سے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ دانش تیمور اور سحر ہاشمی کی جاندار کیمسٹری، علی فیضان کی ہدایتکاری، اور پاورفل اسٹار کاسٹ نے ڈرامے کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا۔ڈرامے کی کاسٹ میں نیئر اعجاز، صبا حمید، کامران جیلانی، عظمیٰ حسن، عدنان صمد، حبا علی خان، دودی خان اور دیگر شامل ہیں۔ سیریل کے دل کو چھو لینے والے OST کو یاسر علی کی موسیقی اور افضل حسین کی فنی مہارت نے چار چاند لگائے۔ کیا محبت نفرت پر غالب آئے گی یا رنجشوں کا الاؤ سب کچھ راکھ کر دے گا؟یہ سب جاننا ناظرین کیلئے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ ڈرامے کی آخری قسط اتوار کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے۔