کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماء اورسابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تعصب پرست جماعت ہے۔ووٹ کو عزت دینے والے آج خدمت کوبھی آگے نہیں بڑھا رہے ہیں،سندھ میں تعلیم کا ہزاروں ارب کا بجٹ ہضم کرلیا گیا ہے۔ سندھ میں17سالوں میں ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے،ورلڈ بینک کہتا ہے پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں۔ہرسال 20لاکھ نوجوان نوکریاں حاصل نہیں کرسکتے۔سستی چیزوں پرآپ نے ٹیکس لگادیا آپکوشرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ 18افراد سوات میں ڈوب گئے،یہ افسوسناک سانحہ ہے۔یہ افراد اگرسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ہوتے توکیا وہ اس طرح اپنی جانیں گنواتے؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چند ماہ پہلے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کودی تھی۔آج ایک بھی سیٹ پی ٹی آئی کی نہیں ہے۔یہ فیصلے کہاں ہورہے ہیں کس طرح کے فیصلے ہیں جو قانون سے بالاتر ہوکر کررہے ہیں ،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انصاف کے تقاضے پورا کرنے ہونگے ۔یہ کس طرح کے فیصلے ہیں جو قانون سے بالا تر ہوکر ہورہے ہیں ۔پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اورایم کیوایم سے پوچھتا ہوں ۔آپ تعلیم نہیں دے سکتے۔