نئی دہلی(اے پی پی):دہلی یونیورسٹی کے پینل کی طرف پوسٹ گریجویٹ پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین کے کورسز کو خارج کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیمی معاملات نے ”اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، عصری دنیا میں چین کا کردار اور پاکستان میں ریاست اور معاشرہ“ کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔