• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہائی وے پر ٹائر پھٹنے سے مسافر کوچ الٹ گئی، 2 جاں بحق، 10 زخمی

سیہون شریف (نامہ نگار) آج آمری کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 10مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو سیہون اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق،گزشتہ روز آمری کے قریب انڈس ہائے وے پر لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی شناخت کوچ کے کلینر یار محمد جونیجو عمرکوٹ، اور کوچ ڈرائیور رحیم بخش، ضلع لسبیلا بلوچستان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں نادیہ، دعا ککرانی، حافظ عمران وڈھو، سردار چانڈیو اور دیگر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید