حب(نامہ نگار)مکران کوسٹل ہائی وئے پر سنگل کے مقام پر تین مسافر بسیں، ایک مسافر ویگن اور ایک مزدا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں16افراد زخمی ہوئے،حادثہ کوچ کے بریک فیل ہو نے کے باعث پیش آیا، مزید 2بسیں، ٹرک اور ویگن بھی زد میں آگئی،حادثہ مسافر کوچ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش ایا حادثے میں خواتین، بچوں اور مردوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مسافر کوچ بریک فیل ہونے کے باعث پل سے جا ٹکرائی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ویگن مذکورہ کوچ سے آ ٹکرائی اور پھر بارش کے باعث پھسلن کے نتیجے میں دو مزید مسافر کوچز بھی یکے بعد دیگرے انہی گاڑیوں سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 16 مسافر زخمی ہو گئے۔