• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھاڑو اختر، خاموش رہنا سیکھو: حنا رضوی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر حنا رضوی نے طنزیہ اور برجستہ ردِعمل میں ان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ جھاڑو اختر خاموش رہنا سیکھو۔

پاکستان کی معروف اداکارہ حنا رضوی جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے، حال ہی میں اپنے طنز و مزاح سے بھرپور ردِعمل کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں۔ 

ان کا یہ ردعمل بھارتی شاعر و اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر سامنے آیا۔

جاوید اختر نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری مجھ سے کہتی ہیں کہ میں پاکستان کے خلاف بولنا بند کردوں، وہ ہوتی کون ہے مجھے روکنے والی؟

جاوید اختر کے اس بیان پر حنا رضوی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں انہیں جھاڑو اختر کہہ کر پکارا اور بھرپور انداز میں بشریٰ انصاری کی حمایت کی۔ 


انہوں نے کہا، ’میں انسٹاگرام دیکھ رہی تھی تو ایک ویڈیو سامنے آئی جھاڑو اختر کی، اوہ سوری جاوید اختر کی، وہ کہہ رہے تھے کہ بشریٰ انصاری نے مجھے خاموش رہنے کو کہا، وہ کون ہوتی ہے؟ ایکسکیوز می! تمہیں پتا بھی ہے بشریٰ انصاری کون ہیں؟ وہ ایک لیجنڈری آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ہمیں ہنسایا، رُلایا، سوچنے پر مجبور کیا، ہم صرف ان سے محبت ہی نہیں کرتے بلکہ ان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا، ’اور تم؟ تم ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہو، ہاں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں تمہیں خاموش ہی رہنا چاہیے، کیونکہ جب بھی تم بولتے ہو، زہر اگلتے ہو۔‘

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے بھی جاوید اختر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جیسے مصنفین کا بھارت میں زندہ رہنا بھی مشکل تھا، وہاں تو آپ کو کرائے کا مکان بھی نہیں ملتا تھا، آپ کو اللّٰہ پر یقین نہیں اور پاکستان کو برا بھلا کہتے ہو؟ مرنے کے قریب ہو، کم از کم نصیرالدین شاہ کی طرح خاموش تو رہو۔

جاوید اختر کے بیانات اکثر پاکستان میں تنقید کی زد میں رہتے ہیں، مگر اس بار حنا رضوی اور بشریٰ انصاری جیسے فنکاروں نے دو ٹوک انداز میں جواب دے کر عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر حنا رضوی کا یہ جواب خاصا وائرل ہو چکا ہے اور کئی صارفین نے اسے حق اور عزتِ فن کی بھرپور آواز قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید