کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی ٰ کراچی سید رفیق شاہ کی قیادت میں وفد نے قادری ہاؤس میں چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر سنی تحریک محمد طیب حسین قادری اور دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کے موجودہ مسائل اہم ایشوز اور اتحاد اہلسنت پر تبادلہ کیا گیا اور اتحاد اہلسنت کے وسیع تر مفاد کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا، انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،جس سوچ نظریہ کی بنیاد پر اس ملک کو بنایا گیا تھا اتحاد اہلسنت اسی پر عمل پیرا ہے،اہلسنت نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں، سید رفیق شاہ نے کہا کہ دشمنان اسلام ہمیں کمزور کرنے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں،اسلام دشمن عناصر نے توہین رسالت ،توہین صحابہ واہلبیت کر کے ہمارے جذبات کومجروح کیا ۔