کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، پولیس کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن کے ڈی اے سوسائٹی سی ٹو گراؤنڈ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس اور مسلح ملزمان کے مابین مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، شناخت 42 سالہ فیصل فضل ، 45 سالہ موسیٰ سرفراز خان اور 45 سالہ غلام یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول ،پانچ چھینے گئے موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔