کراچی(جنگ نیوز) سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے قریب واقع جناح ایونیوپر سیورج کا پانی مسلسل جمع ہونے سے نہ صرف عام شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے بلکہ اس اہم شاہراہ پر ایمبولینس اور VIP موومنٹ بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے،یہ سڑک شہر کے مرکزی راستوں میں شامل ہے،عوامی شکایات کے باوجود تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے،واٹر اینڈ سیورج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ایگزیکٹو انجینئر، اورمتعلقہ افسران سے اپیل ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں۔