کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن )سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے حکومت سندھ کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ سعدیہ جاوید پنجاب کی بجائے سندھ کی فکر کریں ،پنجاب ملک کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ ہے،میئر کراچی مرتضی ٰوہاب نے پورے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے، کراچی میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ٹھیلے پورے شہر کی زینت بنے ہوئے ہیں،سندھ حکومت اور میئر کراچی شہر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،شہر کی 50 فیصد آبادی کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ، سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،مریم نواز نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد جو تاریخی کام کیے ہیں ،سندھ حکومت کو ان سے تربیت لینی چاہیے تاکہ سندھ کے عوام بھی خوشحال زندگی گزارسکیں ،اسد عثمانی نے مزید کہاکہ ترجمانوں کی فوج کے بیانات سے سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی اچھی نہیں ہوسکتی ۔