کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے سرپرست اعلیٰ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال و دیگر نے کی،احتجاج میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں، وکلاء، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تمام اسیر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہو چکی ، فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جھوٹے مقدمات میں قید کیا گیا ہے جبکہ عدلیہ اور انصاف کے دروازے بند کیے جا چکے ہیں، جب انصاف دینے کا وقت آتا ہے ججز چھٹی پر چلے جاتے ہیں۔