• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، آگ لگنے سے دکان میں رکھے موبائل فونز اور دیگر سامان خاکستر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد کے علاقے میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے ایک دکان میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا ، فائرفائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا ، اطلاع ملنے پر شہر کے مختلف فائراسٹیشن سے 3 فائرٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے ، فائربریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عوام نے اپنی مدد آپکے تحت ایک واٹر ٹینکر کو موقع پر طلب کر کے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ مزید پھیل گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید