• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سےنوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکارکی فائرنگ سے25 سالہ فہیم ولد یاسین جاں بحق اور 21 سالہ انس عالم ولد شریف عالم زخمی ہو گئے تھے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار اشتیاق کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرگلی میں آتے دیکھا جاسکتا ہےپولیس اہلکارنے موٹر سائیکل سے اتر کرنوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اہل محلہ جمع ہوئے تو پولیس اہلکار نے اسلحہ نکال لیا تلخ کلامی کے دوران پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے باعث گلی میں بھگدڑ مچی گئی ،اہل محلہ نے زخمی فہیم کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، مقدمے میں ملزم پولیس اہلکار اشتیاق، آصف ،ذیشان،ثاقب اورتنزیل کو نامزد کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق میرےبیٹے فہیم کا اشتیاق سے موٹر سائیکل کےٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا ، پولیس کے مطابق ملزم اشتیاق پولیس اہلکار ہے اورعزیز آباد تھانے میں تعینات ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید