کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی کی رہئشگاہ پر منعقد ہوا ،علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بجٹ درحقیقت عوام دشمن ہے، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو ٹیکس ریلیف دے کر نوازا گیا ہے، جبکہ عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے،ریٹیلرز پر غیر منصفانہ سختی، بجلی اور پیٹرول پر نئے سرچارجز، اور کاربن لیوی جیسے اقدامات عوام کی جیب پر کھلا ڈاکہ ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پوری کرنے کے شوق میں حکومت نے ملکی خودمختاری اور عوامی ریلیف کو یکسر نظرانداز کر دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین اس عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، اس موقع پر علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،علامہ حیات عباس نجفی،آصف رضوی،کاظم عباس ، عباس علی نئیر اور دیگر اراکین موجود تھے ۔