• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں گھریلو تنازع پر ملزمان کی فائرنگ سے لڑکی اور ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی بنگالی پاڑہ سیکٹر34/Bڈاکخانہ کے قریب مسلح ملزمان کی جانب سے گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ زینب دختر ظہیر اور 27سالہ رضوان ولد راشد احمد زخمی ہوگئے ،ایس ایچ او عدیل افضال نے بتایا کہ گھریلو تنازع پرزخمی لڑکی کے بھائیوں اور اسد نامی شخص کے مابین لڑائی ہوئی جس پر اسد کے دوستوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زینب کو پیٹ اور پسلیوں میں گولی لگی اور اسکی حالت تشویشناک ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید