• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی ایم ایس او کی روشنی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع کہا ہے کہ 47 سال قبل 11 جون 1978ء کو جو دیا جلایا گیا تھا آج اس کی روشنی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے، اے پی ایم ایس او پاکستان کی وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے ملک کی بڑی سیاسی طاقت کو جنم دیا جو ملک کے تعلیم یافتہ قابل نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیجنے کا سبب بنی اور جس کی بدولت ملک میں مڈل کلاس طبقے کیلئے سیاست کے دروازے کھلے، اے پی ایم ایس او گزشتہ 47ء سالوں میں نہ صرف ایم کیو ایم کو نئی قیادت فراہم کرتی رہی ہے بلکہ جاگیرداروں اور وڈیروں کے ایوانوں میں قابل سیاسی قیادت فراہم کرنے کا سہرا بھی اے پی ایم ایس او کے سر جاتا ہے، اے پی ایم ایس او کے تعلیم یافتہ نوجوان آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید