• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کے موجودہ حکومت نے ملک کادیوالیہ نکال دیا عوام مزید مہنگائی کا بوج برداشت نہیں کر پائیں گے، حکومت کا آنے والا بجٹ عوامی مشکلات کا باعث بنے گا ،بجٹ جہاں غربت اور مہنگائی میں پستے ہوئے مظلوم غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور پہاڑ توڑے گا وہیں ملک میں موجود صنعت کار اور کاروباری طبقات کی پہلے سے ہی ٹوٹی ہوئی کمر کو مزید توڑنے کا سبب بنے گا ،تیزی سے بند ہوتی ہوئی صنعتوں کے باعث بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے بجٹ آنے کے بعد مزید صنعتیں بند ہونے کا اندیشہ ہے، بے روزگاری کا ایک طوفان ہے جس سے غریب عوام مزید بدحال ہونگے ، حکومت کو بجٹ کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے ہم ممکنہ بجٹ کو بھرپور طور پر مسترد کرتے ہیں اور اسے غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف سمجھتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید