• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شراکت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کےرکن صوبائی اسمبلی حاجی علی جتک نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کی ترجمان رہی ہےہماری کوشش ہے صوبائی بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے حلقہ انتخاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کے متعددمنصوبے شامل کیے جارہے ہیں سابق وزیر نےوفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلاتفریق لوگوں کے مسائل کاحل میری سیاست کا بنیادی مقصد ہےہماری اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے مسائل کا حل صرف مؤثر پالیسی سازی، شفاف حکمرانی اور عوامی شراکت سے ہی ممکن ہے۔
کوئٹہ سے مزید