• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ عوام دشمن‘ مسترد کرتے ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑنے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے، غریبوں کے استعمال کی ہر چیز پر حتیٰ کی سولر پینل پر بھاری بھرکم ٹیکس لگا دیا گیا جو شرمناک عمل ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو خاطرخواہ ریلیف نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کی تنخواہیں کئی سوگنا بڑھا دی گئیں جبکہ سرکاری ملازمین کو نظرانداز کردیا گیا، وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جاتا ہے مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید