• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ فراہم کیا جائے، شاہرگ کے رہائشی کا مطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شاہرگ کے رہائشی لعل محمد ترین نے کہا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ، اگر انہیں نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور مقدمے میں نامزد افراد پر عائد ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2025 میں لیویز تھانہ شاہرگ میں بعض افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی جس کے بعد سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ نہ صرف انہیں تحفظ فراہم نہیں کررہی بلکہ مبینہ طور پر مخالفین کی پشت پنائی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا اور مقدمہ میں نامز افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید