• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حمید بلوچ کی قربانی تاریخ کا روشن باب ہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوپجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایس او کے عظیم رہنما شہید حمیدبلوچ کی جدوجہد، قربانی اور نظریاتی وابستگی تاریخ کا روشن باب ہے شہید حمید نے جبر و استبداد کے خلاف مزاحمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو چوم کر شہادت کو گلے لگایا یہ عظیم قربانی آج نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہےترجمان نے کہا کہ شہید حمید کا خواب ایک تعلیم یافتہ، باشعور اور خوددار بلوچ سماج تھا جس کے لیے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا بی ایس او پجار اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ ہم شہداء کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید