• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنی بلوچ 48 گھنٹے میں بازیاب نہ ہوا تو احتجاج کرینگے‘ ہمشیرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خضدار سے مبینہ طور پر لاپتہ غنی بلوچ کو 48 گھنٹے میں بازیاب نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ، یہ بات مبینہ طور پر لاپتہ غنی بلوچ کی ہمشیرہ نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ غنی بلوچ کو 25 مئی کی رات کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے خضدار کے مقام پر لاپتہ کیا گیا ان کی گمشدگی کو 17 روز ہورہے ہیں تاہم ہمیں اب تک یہ علم نہیں کہ ان کو کس الزام کے تحت لاپتہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غنی بلوچ ایک ذمہ دار شہری ، ریسرچ اسکالر علم و کتاب دوست شخص ہیں ، انہوں نے ایک پبلشنگ ادارے کی بنیاد رکھی اور وہ کتابوں کی پبلشنگ کیلئے کراچی جارہے تھے کہ انہیں مبینہ طور پر لاپتہ کیاگیا ۔ انہوں نے حکومت ، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران غنی بلوچ کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید