• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی تمپ بازیاب نہیں ہو سکے، اہل خانہ پریشان

کوئٹہ (این این آئی) تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کئے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا، مغوی کی عدم بازیابی نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ۔لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نور زئی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ، اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں،لیویز کے مطابق ان کے اہلخانہ نے حکومت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب حکام نے بتایا کہ اے سی حنیف نور زئی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اے سی کی بازیابی کے لیے انتظامی، سیاسی اور قبائلی اثر و رسوخ بھی استعمال کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید