• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے بی رند کی خدمات کوہمیشہ یادر کھا جائے گا‘ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کے بی رند کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک قابل، مدبر ‘درد دل رکھنے والے منتظم اوراپنی نرم خوئی، فہم و فراست و معاملہ فہمی کے باعث ہر دلعزیز شخصیت تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے بلوچستان میں امن، ترقی اور بہتر گورننس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
کوئٹہ سے مزید