• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر تعلیم سے ایس بی کے لوایگرگیٹ متاثرین کی ملاقات

کوئٹہ (پ ر) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی صوبے میں فروغ علم کیلئے کوشاںہیں، ایس بی کے لو ایگرگیٹ متاثرین کے مسئلے کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹرایجوکیشن اختر کھیتران سے لو ایگریگیٹ متاثرین کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عصمت اﷲ، محمد ابراہیم، فاروق خورشید عالم، عبدالغنی اور محمد سعید نے عید کی مبارکباد اورمسائل سے آگاہ کیا ۔اختر کھیتران نے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمیٹی 2019 کی پالیسی پر نظرثانی کرے گی لہٰذا لو ایگریگیٹ متاثرین اپنے مسائل اور تجاویز کو تحریری طورپر جمع کرائیں تاکہ اس کو سمری میں شامل کیا جائے ،اس موقع پر وفد نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کا یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید