ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی میں کارروائیاں، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 10 کلو غیر معیاری اجزاء تلف کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں بچ ولاز میں سینما کنٹین کو کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائری اجزاء برآمد ہونے پر 10 ہزار، چوک نواں شہر میں آئس کریم شاپ کو آلودہ فریزر میں سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے، چونگی نمبر 22 وہاڑی روڈ پر سویٹس شاپ کو سٹور ایریا میں جنک مٹیریل اور بدبو ہونے پر 15 ہزار روپے، شیر شاہ بائی پاس پر آئس فیکٹری کو آلودہ بلاکس کے استعمال پر 20 ہزار، 17 کسی بدھلہ روڈ پر سویٹس شاپ کو بیکری آئٹمز اور کیک پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہ ہونے، آئل تبدیلی کا ریکارڈ نہ ہونے پر 15 ہزار روپے، 68 چوک خانیوال میں ہوٹل کو کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، پینے کا صاف پانی نہ ہونے پر 5 ہزار، جھنگ روڈ پل باگڑ پر کریانہ سٹور کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 4000 روپے اور لڈن روڈ وہاڑی میں بیکری کو ایکسپائری اجزاء اور رنگ کی موجودگی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا -