• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان نےوفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 کو مسترد کر دیا، مرکزی چیئرمین طاہر خاکوانی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے سرکاری ملازمین دشمن بجٹ قرار دیا گیا ہے اور بجٹ پر ائندہ کے لائحہ عمل کے لیے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں مرکزی صدر قاری ناصر اعوان ،مرکزی جنرل سیکرٹری ملک ظفر اقبال جوئیہ ،سینیئر وائس چیئرمین ملک عرفان شاہد ،وائس چیئرمین خلیل اسحاق سمیت عہدے داروں میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید