• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اخراجات میں جتنی کمی کرسکتے تھے ہم نے کی، محمد اورنگزیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اخراجات میں جتنی کمی کرسکتے تھے ہم نے کی ہے،لوگ کہتے ہیں ہم سے ٹیکس لے لیں مگر ایف بی آر کے حوالے نہ کریں ، کم آمدنی والے تنخواہ دار طبقے کو زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی کا بڑھنا دو سب سے بڑے چیلنجز ہیں ،نجکاری کے حوالے سے ہم نے جو منزل متعین کی اس پر نہیں پہنچ سکے ،این ایف سی پر بات آگے بڑھی ہے ہم نے صوبو ں سے تجاویز مانگ لی ہیں ،فری لانسر کا معیشت میں حصہ چار سو ملین ڈالرز ہے ،ترقی کی شرح سے متعلق جو اعداد شمار دیئے ان پر قائم ہوں ،روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر کافی آگے بڑھ چکے ہیں ،کچھ اعداد شمار پر اگر سوالات ہیں تو ہم ان پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ،اس بجٹ میں معاشی سفر کی ایک سمت متعین کی گئی ہے ،حکومتی اخراجات میں جتنی کمی کرسکتے تھے ہم نے کی ہے ،بجٹ میں سماجی شعبے کے تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے،سب سے زیادہ مشکلات کا شکار تنخواہ داروں کو زیادہ ریلیف دینےکی کوشش کی ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف ریفارم کی بات ہوئی ہے یہ بہت عرصے سے بات ہو رہی تھی کہ ہم نے اس ملک کو اور لوکل انڈیسٹری کو Comparative کیسے کرنا ہے اور بار بار ایکسپورٹ کی بات ہوتی ہے یہ بہت اہم ہے ۔
اہم خبریں سے مزید